Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

Now Reading:

عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی
عمران خان

کوئٹہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم  عمران خان سے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار واپس لے لئے گئے ہیں۔

اسلام آباد

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق بنی گالہ میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے، عمران خان پچھلے کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہیں ہیں، ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی۔

خیال رہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر اسلام آباد پولیس کے ایک ڈی ایس پی سمیت 170 اہلکار تھے، سیکیورٹی اہلکار بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر شفٹوں میں ڈیوٹی کرتے تھے۔

Advertisement

خیبر پختونخوا

اس سے قبل خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے بھی عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار واپس بلا لئے ہیں۔

عمران خان پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے 50 پولیس اہلکار عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے تھے اور نگران حکومت نے آتے ہی اہلکاروں کو واپس بلالیا۔

پنجاب

پنجاب اور لاہور پولیس کے دیگر یونٹ سے لگائے گئے 554 اہلکار تھانوں اور یونٹس میں واپس بھجوا دیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہیٰ سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ مونس الہیٰ، سابق وزیر میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، یاسمین راشد اور مراد راس سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری کو واپس بلوا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی

سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر خرم خرم منور منی، سابق وزیر اعلی کے پرسنل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکرٹری عنایت اللہ لک، مصدق عباسی، عمر سرفراز چیمہ، ہارون گل، پیر سیف عباس علی شاہ اور طاہر اشرفی سے بھی سیکیورٹی واپس لے کی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ عثمان بزدار اور پرویز الہیٰ کو گرین بک کے مطابق سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور اور پنجاب پولیس کے لاہور میں ایک ہزار سے زائد پولیس افسران سیاسی نمائندوں کی سیکیورٹی پر مامور رہے۔

سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو واپس بلانے پر تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے بتایا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا تھا کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کو قانون کے تحت سیکیورٹی میسر ہوتی ہے

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر معمور پنجاب پولیس کے علاوہ کے پی پولیس کو بھی واپس کر لیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی رکھنے کا حق ہوتا ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ اداروں کی جانب سے خان صاحب کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے اور سب کو معلوم ہے کہ ان کو خطرہ کہاں سے ہے، عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر