Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

Now Reading:

عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
عمران خان

عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لسبیلہ کے قریب المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کے المناک حادثے پر بے انتہا رنجیدہ ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مثاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ زخمیوں کو فوری اور  بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے  قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس پل کے پلر سے  ٹکرا کر کھائی میں جاگری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Advertisement

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران 39 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حمزہ انجم نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے ، جن میں سے 42 افراد کوئٹہ اور 6 مسافر خضدار سے سوار ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر