Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لسبیلہ میں خوفناک حادثہ، 41 افراد جاں بحق

Now Reading:

لسبیلہ میں خوفناک حادثہ، 41 افراد جاں بحق
خوفناک حادثہ

لسبیلہ میں خوفناک حادثہ، 40 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس پل کے پلر سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Advertisement

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران 39 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیوی مشینری کے ذریعے کوچ کا ملبہ ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا، کرین کے ذریعے ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حمزہ انجم نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے، جن میں سے 42 افراد کوئٹہ اور 6 مسافر خضدار سے سوار ہوئے تھے۔

Advertisement

وزیر داخلہ بلوچستان کا اظہار افسوس

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں، حفاظتی تدابیر، ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر