Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سیاسی ہلچل، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

Now Reading:

کراچی میں سیاسی ہلچل، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
ایم کیو ایم

کراچی میں سیاسی ہلچل، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے ہنگامی اجلاس شام 6 بجے طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتوں میں جانے کے ساتھ سڑکوں پر جانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

اجلاس میں دونوں سیاسی جماعتیں کارکنان و عہدداروں سے رائے لیں گی اور حکمت عملی بنا کر احتجاج کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

خیال رہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کی درستگی سمیت دیگر معاملات پر تحفظات کا شکار ہے۔

اب حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی قانون اجازت نہیں دیتا، پی پی کا دوٹوک مؤقف

Advertisement

چند ہفتے قبل ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے بلاول ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی تھی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی شرکت کی تھی۔

پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا کراچی میں ہونے والے اجلاس کے متعلق اہم اور واضح مؤقف سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پی پی تنازع، پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اس اجلاس میں شریک اہم ذرائع نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی نے اجلاس میں دو ٹوک مؤقف رکھتے ہوئے بتایا کہ پی پی نے ایم کیو ایم کی پہلے ہی ہر فرمائش پوری کی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اور ضابطہ اخلاق کے باوجود ایڈمنسٹریٹر کے تعیناتی کی فرمائش بھی ایم کیو ایم کی پوری کی لیکن اب حلقہ بندیاں تبدیل نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ دھڑے کو متحد کرنے کا مشن، گورنر سندھ کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے اجلاس میں دو ٹوک موقف رکھا اور کہا کہ حلقہ بندیوں میں اب تبدیلی کی قانون اجازت نہیں دیتا جبکہ آصف زرداری نے بھی وزیراعلیٰ اور سندھ حکومت کے وزراء کی اس قانونی بات کو تسلیم کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جبکہ پی پی اور ایم کیو ایم کے مابین حلقہ بندیوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر