Advertisement
Advertisement
Advertisement

مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں، وزیراعظم
اسلامی تعلیمات

جنیوا میں سیلاب متاثرین کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھوں گا، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کو پاکستانی ،اسلامی این جی اوز کا بڑا نیٹ ورک کہا جاسکتا ہے جو کہ شعور اور تعلیمات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ملک بھر میں 40 سے 50 لاکھ طلبہ مدارس میں زیر تعلیم ہیں جس میں سے نصف تعداد بچیوں کی ہے، ان  مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلبا کو مفت رہائش، کھانا اور تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، مولانا طارق جمیل

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے اس نیک سماجی خدمت میں مدارس کا ہاتھ بٹائے تاہم اس حوالے سے باہمی مشاورت ست تمام تر اقدامات کئے جائیگے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے اتحاد تنظیم المدارس کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس دوران علماء کرام نے دینی مدارس سے متعلق مسائل پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا، دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بھی بات چیت کی گئی تھی تاہم وفد سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علماء دہشتگردی و انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، پوری قوم دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ایک بیانیہ پر متفق ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بعدازاں وزیر اعظم کی جانب سے علمائے کرام کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا عزم عوام کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہے، سراج الحق

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر