
سندھ کابینہ کی جنرل یونیورسٹی ’دی یونیورسٹی آف لاڑکانو‘ بنانے کی منظوری
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر صوبے میں امن و امان پر سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہے۔
اس حوالے سے ذرائع سندھ حکومت نے بتایا کہ سندھ کابینہ صوبے میں امن و امان کا تفصیلی جائزہ لے گی اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کابینہ کو امن و امان پر بریفنگ دینگے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال دیکھ کر بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ ہوگا، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن نمبرز پر بھی بریفنگ دی جائے گی اور کراچی میں پولیس نفری کی تعیناتی پولنگ پرامن الیکشن سے متعلق بھی غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے وزراء کو دوپہر میں اچانک کابینہ اجلاس کے متعلق بتایا گیا ہے اور تمام وزراء کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
خط میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری کو سندھ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہیں تاہم علاقوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سیاسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ۔
مطالبہ کیا گیا ہے کہ 15 جنوری کو سندھ رینجرز کو دوسرے درجے اور فوج کو تیسرے درجے پر تعینات کیا جائے اور پولنگ اسٹاف کو ار او افس سے بیلٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل کے لیے سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات، فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News