Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، فول پروف سیکیورٹی کیلئے ای سی پی کا آئی جی سندھ کو خط

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، فول پروف سیکیورٹی کیلئے ای سی پی کا آئی جی سندھ کو خط
بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، فول پروف سیکیورٹی کیلئے ای سی پی کا آئی جی سندھ کو خط

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہونا ہے تاہم شہر اور عوم کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولنگ عملے اور ووٹرز کی حفاظت کیلۓ جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسکے علاوہ خط میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی مزموم عناصر کو ان کے سنگین مقاصد کے حصول میں مددگار ٹابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر  فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری کو سندھ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہیں  تاہم علاقوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سیاسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ۔

مطالبہ کیا گیا ہے کہ 15 جنوری کو سندھ رینجرز کو دوسرے درجے اور فوج کو تیسرے درجے پر تعینات کیا جائے اور پولنگ اسٹاف کو ار او افس سے بیلٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل کے لیے سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات، فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر