ملک کے مختلف شہروں میں بول نیوز کی نشریات بند کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی کھچڑی سرکار کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال سے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔
کوئٹہ میں بول نیوز کی نشریات مکمل بند ہیں جبکہ جعفر آباد ،وادی نیلم اور مظفر آباد میں بھی بول کی نشریات بند کردی گئیں ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں بول نیوز کی نشریات بند
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#BOLNews #PEMRA pic.twitter.com/OYoAP0aYwhAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) February 23, 2023
اسکے علاوہ کراچی سمیت لاہور کے علاقے شاہ جمال اور دیگر علاقوں میں بول نیوز کی نشریات بند کردی ہیں۔
کراچی کے علاقے برنس روڈ، پی آئی ڈی سی، سول لائنز، ہجرت کالونی ، سلطان آباد اور متصل علاقوں سمیت ایف بی ایریا، بفرزون اور مختلف علاقوں میں بول نیوز کی نشریات بند ہیں۔
بول نیوز کی نشریات بند ہونے سے شہری کل رات سے حق اور سچ کی آواز سننے سے محروم ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں بول نیوز کی نشریات بند#BOLNews #PEMRA pic.twitter.com/0bdII1XzJU
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 23, 2023
خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے بول نیوز کی نشریات بحال رکھنے کا حکم دے رکھا ہے تاہم پیمرا سمیت دیگر حکومتی اداروں نے عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب عوام کی جنب سے بول نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
اسکے علاوہ لاہور بول نیوز کی غیر قانونی بندش پر شہری پھٹ پڑے اور کہا کہ بول نیوز جو حق اور سچ کی اواز بلند کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے
جو کہ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News