Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، فواد چوہدری

Now Reading:

پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، انتقال کر گئے۔

فواد چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے،  سب سے پہلے پاکستان انکی سوچ اور نظریہ تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کی رگ رگ میں پاکستان تھا، ان کو پاکستانی ہونے پر فخر تھا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ملک کو مشکل حالات میں لیڈ کیا، انہوں نے جلد پہچان لیا تھا زرداری، نواز سیاست کیلئے نحوست ہیں، انہوں نے کوشش کی عوام کی ان دونوں سے جان چھوٹ جائے، امریکا اور سعودی عرب نے نواز، زرداری کو این آراو دلوایا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے وژن کی وجہ سے آج میڈیا آزاد ہے، سابق صدر  پرویز مشرف ہمارے محسن، قابل فخر سپاہی تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کر گئے ۔

 سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے نجی اسپتال میں کافی عرصہ سے زیر علاج تھے، انکا انتقال امریکن اسپتال دوبئی میں ہوا۔

پرویزمشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

Advertisement

سابق صدر پرویز مشرف نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

Advertisement

پرویزمشرف نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا تاہم پرویزمشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے انہوں نے 1999 میں مارشل لاء نافذ کر کے چیف ایگزیکٹو کاعہدہ سنبھالا۔

سابق صدر پرویز مشرف اپریل 2002 میں ریفرنڈم کرا کر باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے اور 2004 میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5سال کیلئے باوردی صدر منتخب ہوئے۔

پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہو کر بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم پرویز مشرف بول نیوز پر’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ پروگرام بھی کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر