
ملک میں آئین، صحافت اور سیاست نہیں بچی، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ آئین بحالی تحریک کیلئے تیار ہیں، اور آئین بحالی تحریک میں وکلا ہر اول دستہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور ہر چیز پر ٹیکس بڑھایا گیا جس میں لگزری آئٹم میں دانت صاف کرنے والی پیسٹ بھی شامل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی سے دھیان ہٹانے کیلئے عمران خان پر جھوٹا کیس بنایا گیا کیونکہ یہ کہتے ہیں کہ جو الیکشن کمیشن کے باہر پر امن احتجاج بھی کریں تق دہشت گرد ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی نئی لہر، پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت پر کڑی تنقید
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان مقبول لیڈر ہیں انکو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابھی انکی صحت ٹھیک نہیں ہے اور جب عمران خان یہاں آئیں گے تو لوگ بھی ہوں گے اور دھکم پیل ہوگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ہے کہ بیلف کے ذریعے یا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لے لیں، عدالت کو چاہیئے کہ 50 روپے کے ایفیڈیوٹ پر جو لندن بیٹھا ہوا ہے اس کا بھی کچھ پتہ کرلیں کیونکہ عمران خان کہیں نہیں بھاگے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے آج شہباز شریف کی سیاست سے انکار کر لیا ہے ، اس سے پہلے کیپٹن صفدر نے مریم کی سیاست سے انکار کیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ انسداد دہشت گردی کو غیر سنجیدہ کر رہے ہیں، آپ مارشل لاء چاہتے ہیں لگا لیں کیونکہآئین کو تو اپ نے ویسے بھی برباد کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News