Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کرے گی، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

قوم ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کرے گی، رانا ثناء اللہ
رانا ثنا اللہ

قوم ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کرے گی، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قوم ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی الیکشن ہونگے قوم ووٹ کی طاقت سے عمران خان کومائنس کرے گی، قوم ووٹ کی طاقت سے فتنے کا خاتمہ کرے گی۔

عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4سال مسائل پیدا کرنے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، انہوں نے ملک کی بہتری کے لئے ایک بھی دن کام نہیں کیا، ہر دن یہ ملک کو افراتفری کی طرف لے کر جاتے ہیں، کبھی کہتے ہیں اسلام آباد آرہا ہوں، ملک دشمن حرکت میں جب ناکام ہوتے ہیں تو ایک نیا فارمولا لے کر آجاتے ہیں، ان کے تمام فارمولے فیل ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں سیاسی عدم استحکام رہے، ان کو معلوم ہے عدم استحکام کا مقصد کیا ہے، یہ آدمی بنیادی طور پر مسائل پیدا کرتا ہے، ہماری کوشش ہے عدم استحکام سے نکالیں۔

Advertisement

ہم عدلیہ کو کمزور نہیں کرنا چاہتے

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک عدلیہ کا احترام ہے، ہم عدلیہ کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، معاملہ پرویز الہیٰ کی آڈیو کا ہے، ان کی آڈیو کے فرانزک تک یہ شک کے زمرے میں آئے گی، ان کی آڈیو پر ازخود نوٹس لیا جائے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ عمران خان فائرنگ کیس میں ملزم موجود ہے، یہ اس ملزم کی آج تک تردید نہیں لاسکے، یہ ہمیں ملزم ٹھہرا رہے ہیں، وہ بندہ مذہبی ہے۔

پارٹی کے ٹکٹ کیلئے پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا

وزیر داخلہ نے کہا کہ  جیل بھرو تحریک انصاف پی ٹی آئی کے لیے اور عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے، جیل بھرو تحریک والوں کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی کے ٹکٹ کے لیے پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا، ہماری پارٹی الیکشن امیدواروں کا سروے کروا رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی مضبوط ہے، کچھ حلقوں میں مسائل ہیں وہاں پارٹی نظر ثانی کرے گی، جب تک مجھے تھریٹ ہے تب تک بلٹ پروف گاڑی رکھنا مجبوری ہے، مجھ سمیت ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں کو سیکیورٹی تھریٹ ہے جس کی وجہ سے بلٹ پروف گاڑی پر سفر کرتا ہوں، مجھے بڑی گاڑی یا بلٹ پروف گاڑی کا شوق نہیں مجبوری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر