آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ تھے۔ کور ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی پولیس آفس حملے پر بریفینگ دی گئی۔
بعد ازاں آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سندھ نے جناح میڈیکل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پولیس اور رینجرز کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور پولیس ورینجرز جوانوں کے بلند حوصلے اور بہادری کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں، گمراہ کن تصور کولالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جارہا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے اعتماد اور فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے جبکہ پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو شکست دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں، قوم کے عزم، لازوال قربانیوں کا اعتراف، سلام پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News