Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنےکی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

ہمیں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنےکی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت اور یو این کے ترقیاتی پروگرام کے زیر اہتمام صوبائی ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کو سندھ حکومت، یو این اور وفاقی حکومت کے تعارون سے منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریکنسٹریکشن کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے اس کانفرنس کو منعقد کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر اور گھروں کو نقصان ہوا، حکومت کی جانب سے اب انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور متاثرہ افراد کو رہائش کی سہولت دی جائے گی۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اس معاملے پر ہماری مدد کیلئے تیار ہیں، ہمیں اس مسائل کے حل اور بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

جولین ہارنیز رکن یونائیٹڈ نیشن

Advertisement

دوسری جانب پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جناب جولین ہارنیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، کمیونٹی لیول پر بھی سندھ میں نقصان ہوا۔

جولین ہارنیز نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام اور حکومت کو اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کر رہے ہیں، تمام ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

ممبر ورلڈ بینک

ممبر ورلڈ بینک نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور مصر میں حالیہ زلزلے اور نقصانات کا افسوس ہے، پاکستان میں بھی ماضی میں زلزلہ سے کئی خاندان متاثر ہوئے تھے، ہم اظہار یکجہتی اور مدد کیلئے یہاں موجود ہیں، ہم سیلاب سے نقصانات اور انکے بہتری کیلئے اکٹھا ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہم متحد ہو کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ سندھ کی آبادی دیگر مختلف ممالک سے زیادہ ہے، ہمیں ملکر سندھ کے عوام کی مدد کرنی ہے اور انفرا اسٹرکچر بہتر کرنا ہے۔

ورلڈ بینک کے ممبر نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کی فوری بحالی کیلے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلیوں سے کیسے نمٹنا ہے ہمیں سیکھنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر