Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھ دیا ہے، مریم نواز

Now Reading:

عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھ دیا ہے، مریم نواز
مریم نواز

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی قومی ایجنڈا نہیں ہے، انہوں نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھ دیا ہے۔

پارٹی کے نوجوان رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا  ہے کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی تو  کیا انہوں نے کبھی طلبا کو کوئی اسکیم دی؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیانیے کے لیے سوشل میڈیا کی مدد لی، ان کا بیانیہ تو بے بنیاد الزامات ہیں  لیکن ہم تو سچ بولتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو جبکہ عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں، تو لوگوں کے بچے کیوں جیلیں بھریں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قومی مفاد نہیں تھا، عمران خان نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے جس کی وجہ سے آج کارکردگی کی جگہ منفی سیاست نے لے لی جبکہ آج قوم کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ ہم کوئی غلام ہیں، غلامی نامنظور کے نعرے لگائے گئے، حقیقی آزادی کہاں گئی؟ غلامی نامنظور کے نعروں کا کیا ہوا؟، انہوں نے گاڑیوں پر ایبسلوٹلی ناٹ کے اسٹیکر لگوائے، عمران خان سے یہ سوال تو بنتا ہے کون سا جھوٹ کیوں بولا، بتائیں اسٹیکر لگے رہنے دیں یا ہٹا دیں؟

ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے جھوٹے بیانیئے کے لیے لوگوں کو غدار کہا  لیکن اور اب  رجیم چینج کے بیانیے سے امریکا کو باعزت بری کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے تمام بیانیے وفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین زمان پارک میں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے علم تھا اور پہلے بھی بتایا تھا کہ سائفر کچھ نہیں ہے، عمران خان نےامریکااورمغربی ممالک سےتعلقات خراب کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 10سال سے دیکھ رہی ہوں، سیاستدانوں کے خلاف منظم کمپین چلائی گئ اور صرف ایک شخص کو صادق اور امین ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، جنہیں چور ڈاکو کہا گیا ان کے خلاف تو کچھ نہیں نکلا لیکن توشہ خانہ اگر ریاست مدینہ میں رجسٹر ہوا ہوتا تو مجرم کی کیا سزا ہوتی؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہر چیز آئی ایم ایف کو دے دی اور پھر جاتے جاتے معاہدہ توڑ دیا، معاہدے پرعمل نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا اور یہ جو سری لنکا سری لنکا کرتے ہیں ان کے دل کی آواز ہے کہ ملک سری لنکا جیسا ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان سائفر سے متعلق جھوٹ تسلیم کریں اور  اور عوام کو بتائیں آپ نے امریکا سے معافی مانگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ذہنی مریض ہیں اور قوم کو بھی ذہنی مریض بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلے بھی کہا تھا سائفر فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انفارمیشن لیک ہو جانے کا ڈر؛ مریم نواز نے اجلاس میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی لگا دی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر