Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہیے، سعد رفیق

Now Reading:

جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہیے، سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق

جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہیے، سعد رفیق

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہیے۔

لاہور میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنان کے جیل جانے کی حمایت نہیں کرسکتا، سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہیے۔

پرویز الہٰی اور عمران خان کو مبارک ہو ایک جیسے اکٹھے ہوگئے

انہوں نے کہا کہ  میں ہوتا تو کبھی گرفتاری کے لیے پولیس کھڑی نہ کرتا خود ہی گھوم کر گھر چلے جاتے ، عمران خان خود ضمانت کراتے ہیں اور دوسروں کو جیلوں میں جانے کا کہہ رہے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان پرویز الہٰی کو برے برے لقب دیتے تھے، گالیاں بھی دیتے تھے اور وقت آنے پر سینے سے بھی لگا لیتے ہیں، جن کو گالیاں دیتے ہیں ضرورت کے وقت سر پر بٹھا لیتے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی اور عمران خان کو مبارک ہو ایک جیسے اکٹھے ہو گئے۔

Advertisement

عمران خان پر کسی کو اعتبار نہیں

انکا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بہت پیشیاں بھگت چکے ہیں، کل شاہد خاقان لیٹ ہو گئے تو وارنٹ نکل گئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  عمران خان پر کسی کو اعتبار نہیں، سب کو پتا ہے عمران خان کو موقع ملا تو گند ڈالے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے، نہیں چاہتے جو ہمارے ساتھ ہوا ان کے ساتھ بھی ہو، عمران خان کے ساتھ تو ابھی کچھ ہوا ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیے، خواجہ سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس بھگوڑے کی طرح نہیں ہیں، لمبی جیل کاٹ کر گئے، سیاسی انتقام کے خاتمے کے لیے حکومتوں کو طبی عمر پوری کرنے دینا چاہیے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف کھیل کھیلنے والوں کے ساتھ قانونی کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان نے کیا اپنے گریبان میں جھانکا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف آئیں کہ نظام عدل پر اعتبار ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر