Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیری رحمان کا بارکھان واقعے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

Now Reading:

شیری رحمان کا بارکھان واقعے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ
شیری رحمان

ہمیں پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی پر فخر ہے، شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے بارکھان واقعے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ بارکھان کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعے کے محرکات اور وجوہات جو بھی ہوں، یہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ جہاں لوگوں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے ان کی لاشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آرہے ہیں، جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کر سکتا۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بہیمانہ تشدد، قتل اور لاشوں کی بے حرمتی نے ہم سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بارکھان واقعہ؛ مغوی خاتون گراں ناز بیٹی اور بیٹوں سمیت بازیاب

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت خان محمد مری نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹوں کی حیثیت سے ہوگئی۔ تینوں کو فائرنگ سے قتل کرکے لاشیں کنویں میں پھینکی گئیں۔۔ خاتون کے چہرے پر تیزاب ڈال کر مسخ بھی کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بیٹوں کی رہائی  کے لیے دہائی دینے والی ماں گراناز نے قرآن ہاتھ میں لے کر صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران پر دوبیٹوں کونجی جیل میں قید کرنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم صوبائی وزیر کے ظلم کی دہائیاں دیتی گراناز کو انصاف تو نہ مل سکا مگر مغوی بیٹوں سمیت دردناک موت ضرور مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ بارکھان میں 3 افراد کے قتل کا معاملہ؛ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

Advertisement

اس حوالے سے خان محمد مری کا کہنا تھا کہ لاشیں ان کی اہلیہ گراناز اور بیٹوں محمد نوازاورعبدالقادر کی ہیں جو 2019 سے سردار عبدالرحمان کھیتران کے نجی جیل میں قید تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے خاندان کے مزید 5 افراد اب بھی سردار عبدالرحمان کھیتران کے جیل میں قید ہیں، ظلم کے خلاف کوئٹہ میں  مری قبیلے  نے لاشیں سڑک پر رکھ کر دھرنا دے دیا۔

بعدازاں بارکھان واقعے پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دے رکھا تھا اوراب تک مذاکرات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ برطرف صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران گرفتار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر