سی اے اے آفیسرز، ایمپلائز ایسویشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) خاقان مرتضیٰ اور ٹیم کی مبینہ کرپشن پر وزیر ہوائی بازی اور سیکریٹری ایوی ایشن کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے آفیسرز نے وزیر ہوائی بازی اور سیکریٹری ایوی ایشن کو خط میں آگاہ کیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کو مبینہ طور دو ہزار ارب کا نقصان پہنچایا، خاقان مرتضیٰ ڈی جی سی اے اے کی اہلیت نہیں رکھتے اور ان کو ایوی ایشن انڈسٹری کا خاطر خواہ تجربہ بھی نہیں۔
ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضی اور ٹیم کی مبینہ کرپشن
سی اے اے آفیسرز/ائمپلائز ایسویشن نے وزیر ہوابازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھ دیا
پاکستان سول ایوی ایشن کو مبینہ طور دو ہزار ارب کا نقصان پہنچایا۔خط کا متن #BOLNews #CAA pic.twitter.com/zgqcDVJZjO— BOL Network (@BOLNETWORK) February 12, 2023
خط کے متن کے مطابق خاقان مرتضیٰ سربراہی میں ادارے کو مزید نقصان کا خدشہ ہے، ڈی جی سی اے اے نے جعلی لائسنس کے معاملے پر قومی ایئرلائن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
خط میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ زمین کی قبضے کو واگزار نہیں کروایا جاسکا، جس کی عدم بازیابی پر 1300 ارب سے زائد نقصان پہنچا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) سے تقریباً 300 ارب سے زائد کے بقایاجات کی وصولی میں ناکامی ہوئی جبکہ کراچی ایئرپورٹ قومی ایئرلائن کو 10 ارب کی لیز کی رقم میں نقصان ہوا۔
اس کے علاوہ ڈی جی سی اے اے کی عدم تعاون کی وجہ سے 100 سے زائد افسران و ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا جبکہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف 2 لینڈ کروزر سمیت ایک پراڈو کی غیر قانونی رجسٹریشن کروائی۔
خط میں درخواست کی گئی کہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے، تاہم معاملے کی تحقیقات ہوسکیں۔
مزید پڑھیں: سی اے اے کا غیرقانونی طورپر بینکنگ سروسز کا کام شروع کرنے کا انکشاف
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News