Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا، وزیراعظم

Now Reading:

کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم

کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔

یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام 22 کروڑ پاکستانیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر اور فلسطین کا قصور یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔

کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، کشمیریوں کو ان کا حق مل کررہے گا، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کی آزادی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،و نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، نوازشریف نے امریکا کی 5ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکرایا، پاکستان کو اللہ نے اس لیے بنایا تھا کہ دنیا کو لیڈ کرے۔

Advertisement

کشمیر کو آزادی دلا کر رہیں گے

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کو حق دلانے کیلئے سفارتی کاوشیں تیز کریں، کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون آجاتا ہے، کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کو بھی ساتھ ملانا ہوگا، اپنی صفوں میں اتحاد، سیاسی اور معاشی استحکام پیدا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے تمام توانائی بروئے کار لائیں گے، کشمیر کو آزادی دلا کر رہیں گے، باتوں اور نعروں سے نہیں عمل سے کشمیر کو آزاد کرانا ہوگا۔

کشمیر کے معاملے پر قوم میں اتحاد بھارت کیلئے پریشان کن ہے

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت نے ہر جگہ جھوٹ بولا، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کاز پر بات کی، آواز اٹھائی، وادی کشمیر نہتے مسلمانوں کے خون سے سرخ ہوگئی، 2019 میں مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت چھینی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا، کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، کشمیر کے معاملے پر قوم میں اتحاد بھارت کیلئے پریشان کن ہے، بھارت نے کشمیر کے عوام کو جبر سے دبایا ہوا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت لانے کی کوشش ناکام ہوگی، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت نے 75سال سے مقبوضہ وادی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، خواہش تھی آپ سے ملکر کشمیر پالیسی پر مشاورت کی جائے، کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور قوت پیدا کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوئی جو افسوسناک ہے، قائداعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا خطاب

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے بھی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، شہ رگ کے بغیر پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم ایک ہیں، پاکستان دنیا کی مظلوم قوموں کا معاون اور حمایتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔

Advertisement

نریندر مودی اس وقت کشمیر میں قدم نہیں رکھ سکتا

تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا،کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم جاری ہے، کشمیریوں نے بھارت کو کہہ دیا 20 ہزار کروڑ روپے جوتے کی نوک پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 فروری، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن

انکا کہنا ہے کہ نریندر مودی اس وقت کشمیر میں قدم نہیں رکھ سکتا، جموں کا پنڈت بھی کہتا ہے کہ میں پاکستانی ہوں، اقوام عالم کو کشمیر کے معاملے میں سنجیدگی دکھانی پڑے گی۔

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک میں ریفرنڈم ہورہا ہے، کشمیریوں کا کیا قصور ہے؟ ریفرنڈم کیوں نہیں ہوسکتا؟ کشمیری حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ 75سال میں کشمیریوں نے جتنی قربانیاں دیں کسی قوم نے نہیں دیں، 5مستقل ارکان کی ذمہ داری ہے مسئلہ کشمیر حل کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہوں گے، عمر ایوب
اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، تضاد بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی
محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں کی وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
پنجاب کے ہر ورکر کی صحت اورحفاظت کیلئے پرعزم ہوں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر