Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت لانے کی کوشش ناکام ہوگی، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

بھارت کی کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت لانے کی کوشش ناکام ہوگی، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

بھارت کی کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت لانے کی کوشش ناکام ہوگی، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت کی کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت لانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑا جاتا ہے، ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔

پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارتی ظلم کے باوجود کشمیری اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے، یوم یکجہتی کا مقصد دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

Advertisement

مشیر امور کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں عالمی سرمایہ کاری کی کوشش کررہا ہے، بھارت کی کوشش ہے دنیا کے ذہن سے کشمیر کا مقدمہ نکل جائے۔

انکا کہنا ہے کہ بھارت نے 75سال میں ظلم کی داستانیں رقم کیں، بھارت نے جذبہ آزادی ختم کرنے کیلئے مظالم کیے، بھارت کے تمام مظالم کے باوجود آزادی کا جذبہ ختم نہیں ہوا، بھارت کے تمام حربے ناکام ہوئے۔

Advertisement

بھارت کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے، بھارت کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت لانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کی تمام کاوشیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر طبقہ فکر کشمیریوں کے منصفانہ مطالبات کے ساتھ ہے، یو این، سیکیورٹی کونسل نے کشمیریوں کے مطالبات کو تسلیم کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تاہم کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر