Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاق اور اوگرا سے جواب طلب

Now Reading:

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاق اور اوگرا سے جواب طلب
پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاق اور اوگرا سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے اور پاکستان میں قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوئی نظام نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

Advertisement

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور  اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

چند روز قبل حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 196 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر