Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں مسلم لیگ میں ہوں، کہیں نہیں جارہا، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

میں مسلم لیگ میں ہوں، کہیں نہیں جارہا، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی

میں مسلم لیگ میں ہوں، کہیں نہیں جارہا، شاہد خاقان عباسی

سابق  وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ میں ہوں، کہیں نہیں جارہا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں  احتساب کی سرکس جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد پر ایک جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، ایک جھوٹا ریفرنس تیار کیا گیا  جس کو اس وقت کے چیئرمین نیب نے منظور کیا  تھا جس میں فواد حسن فواد کے پورے خاندان کو شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نیب کے پاس فواد حسن فواد کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا لیکن پھر بھی ریکارڈ میں غیر قانونی ترمیم کر کے  یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ انہوں نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں جبکہ حقیقت یہ تھی کہ کوئی اثاثہ ان کے نام نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، میں پارٹی کے ساتھ ہوں، شاہد خاقان عباسی

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ نیب کے انصاف کا عالم یہ ہے کہ فواد حسن فواد کا مقدمہ جس عدالت میں تھا وہاں جج ہی تیعنات نہیں تھا  جس کی وجہ سے انہوں نے 16 ماہ جیل میں گزارے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان انصاف کے دعوے کرتا تھا اور اس مقصد کے لئے انہون نے 3 مشیر رکھے ہوئے تھے، وہ آج یہ کہتا ہے کہ میں نہیں کرتا تھا مجھ سے کروایا جاتا تھا جبکہ سابق چیئرمین نیب سے پوچھا جائے تو وہ رو رو کر کہتے ہیں کہ میں مجبور تھا، مجھے حکومت بلیک میل کر کے کام کرواتی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جو تماشے لگے ہیں اس کا اثر لوگوں کی زندگیوں پر پڑا ہے، یہ تلخ حقائق ہیں اس ملک کے انصاف کے نظام کے جس کو درست کرنے کی ضروت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور بتا بھی چکا ہوںکہ جب تک نیب کو ختم نہیں کیا جائیگا ، پاکستان کی حکومت نہیں چلے گی۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی عماست ہوئی۔

سماعت کے آگاز پر عظمیٰ عادل کے وکیل شعیب رزاق نے دلائل دینا شروع کئے اور کہا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ عدالت کون سے متعلقہ فورم کو یہ ریفرنس بھیج سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے فیصلے میں ایک قانونی سقم ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم کو اس فورم پر نہیں زیر بحث لایا جاسکتا۔

شعیب رزاق کا کہنا تھا کہ قانونی سقم کو زیر بحث لاسکتے ہیں، عدالت نے کہا ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجا جائے جبکہاس کیس میں کوئی فورم ہی نہیں تو پھر کہاں جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر