Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدلیہ کو غیرجانبداری کا ثبوت دینا ہوگا، عطا تارڑ

Now Reading:

عدلیہ کو غیرجانبداری کا ثبوت دینا ہوگا، عطا تارڑ
عطا تارڑ

عدلیہ کو غیرجانبداری کا ثبوت دینا ہوگا، عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عدلیہ کو غیرجانبداری کا ثبوت دینا ہوگا۔

عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غلطیاں انہوں نے کیں اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، ادارے کا سہارا لے کرسیاست کرنے کی کوشش ہورہی ہے، ججز کا سہارا لے کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

سزائیں بھگتنے کیلئے ہم رہ گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت عدالت کے باہر لوگ جمع کیے گئے، گرفتاری سے اتنا ڈرتے ہیں کہ لوگوں کے جمع ہونے پر پیش ہوئے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شاہد خاقان کے وارنٹ جاری ہوئے، عمران خان پر بڑے کیسز ہیں، انہیں مہلت دے رہے ہیں، عدلیہ کو غیرجانبداری کا ثبوت دینا ہوگا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ سزائیں بھگتنے کیلئے ہم رہ گئے ہیں؟ توشہ خانہ ریفرنس میں بھی تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، ایکسرے اسکین کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

آپ ایک پریس کانفرنس کریں گے میں 4 کروں گا

عطا تارڑ نے کہا کہ آپ کو عدالت نے بلایا تھا ورلڈ کپ لینے نہیں جارہے تھے، آپ ایک پریس کانفرنس کریں گے میں 4 کروں گا، عدالت جا کر جلسہ کرنے کی روایت آپ نے ڈال دی، عدالت کے باہر عمران خان نے تماشہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ درخواست پر عمران خان کے بجائے اظہر صدیق نے دستخط کیے، مس کنڈکٹ پر اظہر صدیق کا لائسنس معطل کیا جائے، پنجاب بارکونسل اظہر صدیق کا لائسنس معطل کرے۔

منصوبہ بندی کے تحت عدالت کے باہر لوگ اکٹھے کیے گئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری کے نام سے کپکپی ہوجاتی ہے، عمران خان گرفتاری سے اتنے ڈرتے ہیں کہ بندے اکٹھے ہونگے تو جاؤں گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت عدالت کے باہر لوگ اکٹھے کیے گئے، بندے اکٹھے کیے گئے کہ کہیں کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کرلیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائی زمان پارک میں چلے، عطا تارڑ

انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں پہلے کبھی ایسی صورتحال نہیں ہوئی، اس طرح کی سرگرمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، عمران خان کی پیشی کے لیے منظم منصوبہ بندی کی گئی، اسٹیج اور مائیک کی کمی تھی ورنہ پورا جلسہ تھا، کل عمران خان نے عدالت کے احاطے میں ڈرامہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر