
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 18مارچ کو پیش کرنے کا حکم
سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اعلیٰ افسران کو ہدایات موصول ہونے پر افسران نے گرفتاری کے لیے پلان بی ترتیب دے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو اسلام آباد داخل ہوتے ہی گرفتار کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریک انصاف کے کارکنان کی لسٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان کو بھی گرفتار کرنے کا پلان تیار کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط؛ عمران خان کی پیشیاں ویڈیو لنک پر کرانے کی استدعا
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا 2 مارچ کو دو نئے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News