Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر اقتدار ملا تو بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دینگے، آصف علی زرداری

Now Reading:

اگر اقتدار ملا تو بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دینگے، آصف علی زرداری
آصف علی زرداری

اگر اقتدار ملا تو بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دینگے، آصف علی زرداری

سابق صدر  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر اقتدار ملا تو بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائینگی اور کارڈ کی سہولت بھی سب کے لئے دستیاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں سابق صدر آصف زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی کسی دور میں آتی ہے تو ہمارا مقصد عوام اور قوم کی خدمت ہے اور پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں یہ سوچتا ہوں کہ پہلے کی آبادی کیا تھی، اب کی آبادی کیا ہے اور دس سال بعد آبادی کا تناسب کیا ہوگا یہ سب ذہن میں رکھ کر آگے کی پلاننگ کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کر کے سیاسی بحران پیدا کرنے نہیں دیں گے، آصف علی زرداری

انہوں نے کہا کہ یہ جو خان ہے اس نے پاکستان اور اس کی معیشت کا ایسا خانہ خراب کیا ہے اور ایک ایسی دلدل میں ہمیں پھنسا دیا ہے کہ بڑی مشکل سے ہم پار لگیں گے  اور انشاء اللہ لگیں گے۔

Advertisement

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی ایسا کام نہیں ہے کہ جو پاکستانی نہیں کرسکتا ہے، یہ ایک بہت مہذب اور محنتی قوم ہے ، اس قوم میں کچھ بھی کر دیکھانے کا جذبہ ہے، عقل ہے، کام کرنے کی جستجو ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے، یہ ایک ملک ہے اور ملکوں میں ہوا ہے، ایک زمانے میں بھارت کے پاس صرف 1 بیلین کے ذخائر تھے جس کی وجہ سے ان کو اپنا سونا بیچنا پڑا 265 ملین ڈالر لینے کے لئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی حالات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن ایسے بےوقوف کو لوگوں نے وزیراعظم بنوادیا کہ اس نے کچھ سوچا ہی نہیں اور آج بھی اس کی سمجھ یہ ہے کہ وہ ون ڈے کرکٹ  کھیل رہا ہے اور کسی بھی طرح سے وہ واپس اس جگہ جانا چاہتا ہے جہاں سے وہ نکالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں ، قدرت نے ہر طرح کے وسائل دیئے ہیں ہم نے صرف ان سے کام لینا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اوپر نیچے ہے پھر عراق ہے پھر سنٹرل ایشیاء ہے یہ سارے امیر ممالک ہیں تو ان کے درمیان ہم کیسے غریب ملک ہوسکتے ہیں اور اسی نظریئے سے گوادر پورٹ چائنہ کے حوالے کیا گیا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ سوچ نہیں آسکی جو میرا مقصد تھا لیکن انشاء اللہ آج نہیں تو کل وہ مقصد ضرور پوا ہوگا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ قوم کی خدمت بی بی صاحبہ کا ہدیہ ہے اور ذوالفقاربھٹو بھی یہی کہتے تھے،  ہم تو پارٹی ہی غریبوں کی ہے  اور پیپلز پارٹی کا مطلب ہی لوگوں کی پارٹی کا ہے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم سب صوبوں کے مسائل حل کریں گے اور انشاء اللہ پاکستان ایک بڑی طاقت بن کر رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام چاہتی ہے کہ میں وہاڑی سے الیکشن لڑو تو اس سلسلے میں پارٹی سے مشاورت  کی جائیگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسے ہم بہتر انداز سے چلائیں گے اور یہ جو ملک کے دیوالیہ ہونے کی آوازیں گونجتی رہتی ہیں تو جاپان دیوالیہ ہوگیا تھا، امریکہ دیوالیہ ہوگیا تھا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ، یہ ایک عارضی فعل ہے ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک وقت آئیگا جب صرف ہم فیصلے لیں گے اور پاکستان کو آگے لے کر چلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر