اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔
ہائیکورٹ کا اسلام آباد میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم#BOLNews #Islamabad pic.twitter.com/FbP8QryiqG
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 2, 2023
وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے جوائنٹ سیکریٹری سے سوال کیا کہ کیا آپ بیان دے سکتے ہیں اس الیکشن سے پہلے یوسیز نہیں بڑھائیں گے؟ اگر آپ یہ بیان نہیں دیتے تو ہم خود آرڈر کر دیتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم فیصلے میں لکھ دیتے ہیں اس الیکشن سے پہلے یوسیز نہیں بڑھیں گی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ایک سو پچیس یونین کونسلز پر قائم ہیں اب؟ ایک بار الیکشن کرا دیں بس تاکہ جس نے آنا ہے آجائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد
عدالت نے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر کتنے اخراجات ہونگے؟ اس پر ڈی جی لاء نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اخراجات کی مد میں پندرہ سے بیس کروڑ روپے درکار ہوں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرادیں الیکشن، اتنے پیسے تو حکومت آپ کو ویسے ہی دے دیگی، ہم ایک آرڈر پاس کردیتے ہیں کہ آئندہ انتخابات کیلئے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں نمٹا دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News