
عمران خان کی دائر درخواست بطور اعتراض کیس سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست عمران خان نے بیرسٹر احمد پنسوتہ اور اشتیاق اے خان کےتوسط سے دائر کی تھی جس میں پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آئین پاکستان شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندی کو کبھی بھی شہریوں نے قبول نہیں کیا۔
عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست
رجسٹرار نے پیمرا مصدقہ نوٹیفیکیشن نہ ہونے پر اعتراض عائد کردیا #ImranKhan #BOLNews pic.twitter.com/gzfIZUleS5— BOL Network (@BOLNETWORK) March 7, 2023
درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ آزادی اظہار پر پابندی سے افراتفری اور سیاسی ہیجان پیدا ہوگا۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں اس قسم کی پابندی میں ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
واضح رہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پیمرا کا مصدقہ نوٹیفکیشن منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News