Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کے واقعات کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

9 مئی کے واقعات کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

9 مئی واقعات کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ9 مئی واقعات کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص جھوٹا، دھوکے باز اور ذہنی مریض ہے، اس شخص کا مرض لاعلاج ہے، کبھی کہتا ہے کہ مجھ پر راکٹ لانچر سے حملہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شرم آدمی پوچھتا ہے کہ 9 مئی واقعات کا فائدہ کس کو ہوا، پہلے کہتا تھا کہ 9 مئی واقعات میری گرفتاری کا رد عمل ہے،9 مئی کے واقعہ کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے، تم جیسا سازشی، سیاست پر دھبا شخص یہ کیسے پوچھ سکتا ہے، تم واحد شخص ہو جس نے ہر جرم کیا ہے، اسی لئے تم منہ ڈبے میں چھپا کر گھومتے ہو، تم نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا ڈاکا ڈالا ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو مجرم ہوتا ہے وہ جواب نہیں دیتا، اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، یہ تمام لوگ اس فارن ایجنٹ، جھوٹے اور فراڈیئے کی پراکسیز ہیں، فارن ایجنٹ کبھی کہتا ہے مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو رہا ہے، کوئی پوچھے کہ اگر تم پر قاتلانہ حملہ ہونے والا ہے تو منہ پر بالٹھی رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جن پر کارروائی ہو رہی ہے، وہ تمام عناصر جو آزادی اظہار رائے کا سہارا لے کر اس قسم کا خطرناک کھیل کھیلتے ہیں ان کے خلاف ثبوت آچکے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ایسی حرکتوں سے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار یہ شخص ہوگا، یہ خود کہتا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میری گرفتاری کے ردعمل میں ہوئے، جس شخص نے 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ سازی کی وہ پوچھتا ہے کہ اس کا فائدہ کس کو ہوا؟ جس شخص نے نوجوانوں کو تشدد پر اکسایا وہ پوچھتا ہے 9 مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا؟

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے اور اس سازش کو ناکام بنانے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے، پاکستان کی سیاست میں تم واحد شخص ہو جس نے ہر جرم کیا ہے، تم قوم کے مجرم ہو، تم شہداء اور ان کے ورثاء کے مجرم ہو۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے 90 ملین پاﺅنڈ کا ڈاکہ ڈالا، ملک میں نفرت، انتشار، فساد اور فتنہ پھیلایا، ہر وہ الزام جو دوسروں پر لگایا، اس کے مجرم تم ہو، تمہیں کیا پتا کہ زیادتی کیا ہوتی ہے؟ تمہیں کیا پتا کہ کسی کی بہن اور بیٹیاں کیا ہوتی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم سر اونچا کر کے ہر عدالت میں پیش ہوئے اور تم نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات بنا کر جیل میں ڈالا، رانا ثناءاللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، تمہیں عزت دار طریقے سے زمان پارک میں وارنٹ دیئے اور تم نے کیا سلوک کیا؟ تم نے زمان پارک میں رینجرز اور پولیس والوں پر پٹرول بم برسائے اور پتھراﺅ کیا، تم نے خواتین اور بچوں کو اپنے لئے ڈھال کے طور پر استعمال کیا، تم نے ریاست کی طاقت استعمال کی لیکن مخالفین پر لگائے الزامات ثابت نہ کر سکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے کیس میں عدالت نے کہا کہ ثبوت کے طور پر کاغز کا ایک ٹکڑا بھی پیش نہیں کیا گیا اور تم تو اپنی چوری اور کرپشن کا جواب نہیں دینا چاہتے ہو، تمہارا تباہ کیا ہوا ملک اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، تم اب تماشہ ختم کر دو، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کس نے کی، تم نے منصوبہ بندی کے ذریعے ملکی معیشت کے خلاف سازش کی اور جو الزامات تم دوسروں پر لگاتے رہے وہ جرم تم نے خود کئے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ ایک شخص ہے، شرپسندوں کو مکمل ہدایات جاری کی گئیں، فتنہ اور فساد کی تربیت زمان پارک میں فراہم کی جاتی رہی اور عدالت میں پیشی سے پہلے اس نے ویڈیو پیغام دیا کہ میری گرفتاری پر ردعمل دیا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر