
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ملزم شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
شاہ محمود قریشی نے ریس کورس، گلبرگ اور سرور روڈ کے تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، گرفتاری کا ڈر ہے ضمانت منظور کی جائے۔
ضرور پڑھیں؛ انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 جولائی تک توسیع کر دی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News