Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعظم کا تقرر؛ آئی پی پی کی اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے نام کی حمائیت

Now Reading:

نگران وزیراعظم کا تقرر؛ آئی پی پی کی اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے نام کی حمائیت
عام انتخابات

نگران وزیراعظم کا تقرر؛ آئی پی پی کی اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے نام کی حمائیت

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کی طرف سے نگران وزیر اعظم کے دیے گئے نام کی حمائیت کر دی۔

اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے لئے راجہ ریاض احمد کے تجویز کردہ نام کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین آئی پی پی نے اپنے موقف میں کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیر اعظم مقرر ہونا زیادہ بہتر ہوگا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ نگران حکومت کی تشکیل کیلئے استحکام پاکستان پارٹی اپوزیشن کے ساتھ ہے، امید ہے عبوری حکومت کا معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ جلد حل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی آج دوسری بیٹھک ہوگی۔

Advertisement

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے نگران وزیر اعظم کے تقرر کے لیے مشاورتی عمل آئین کے مطابق شروع کردیا تھا تاہم پہلے دن کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ البتہ دونوں رہنماؤں نے طے کیا ہے کہ حتمی اتفاق سے پہلے نگران وزیراعظم کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا
چینی وزیرخارجہ کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر