Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دیے

Now Reading:

پنجاب میں ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دیے
ڈینگی

پنجاب میں ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دیے

پنجاب میں ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 36 اضلاع میں ہر سال کی طرح اس بار بھی لاہور میں ڈینگی کے مریض سب سے زیادہ ہیں، ڈینگی سرویلنس نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی لاہور میں پھیل رہا ہے۔

سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، گنگا رام سمیت سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ ہی نہ بنائے جا سکے، سی بی سی ٹیسٹ تو دور کی بات سرکاری ہسپتالوں میں سرنج بھی باہر سے لانی پڑتی ہے۔

علی جان خان سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 67 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 1042 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 369 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 165 مریض  رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گزشتہ روز 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 88 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 6 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 143 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 3 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال شیخوپورہ میں کل 39 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، شیخوپورہ میں گزشتہ روز 3 نئے مریض سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہاولنگر میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ ننکانہ صاحب، گجرات، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، مظفرگڑھ، چکوال، رحیم یار خان اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان نے کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 61 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 36 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں، پنجاب کے ہسپتالوں میں 56 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں، رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔

ڈینگی ایکسپرٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پرائیویٹ (سرجیمید) ہسپتال میں 50 سالہ الیاس ڈینگی سے جاں بحق نہیں ہوا، کلینیکل آڈٹ سے ثابت ہوا ہے کہ الیاس کی موت ملٹی آرگن فیلیئر سے ہوئی، متوفی الیاس کی وفات متعدد اعضاء ناکارہ ہو نے کی وجہ سے ہوئی۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر