Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف کی منشیات کے خلاف مختلف کارروائیاں؛ 32 کلوگرام سے زائد منشیات سمیت 7 ملزمان گرفتار

Now Reading:

اے این ایف کی منشیات کے خلاف مختلف کارروائیاں؛ 32 کلوگرام سے زائد منشیات سمیت 7 ملزمان گرفتار
اے این ایف

اے این ایف نے منشیات کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 32 کلوگرام سے زائد منشیات سمیت 7 ملزمان گرفتار کیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 کارروائیوں کے دوران 32 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہونے کے ساتھ خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 300 گرام ہیروئن برآمد، اپر دیر کا رہائشی ملزم پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسری کارروائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگو کے رہائشی میاں بیوی گرفتار ہوئے، ملزمان کے پیٹ سے مجموعی طور پر 60 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے، ملزمان بذریعہ پرواز نمبر PK-287 قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے، پی ڈبلیو ڈی ٹاؤن اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 350 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 297 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئی، مذکورہ پارسل نیدرلینڈ سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھا۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ آر سی ڈی ہائی وے، حب پر موٹرسائیکل سے 10 کلو ہیروئن اور 7 کلو آئس برآمد ہوئی ہے، دوران کارروائی پنجگور کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا، مانسہرہ ٹول پلازہ کے قریب ہنڈا کار کے خفیہ خانو سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، چارسدہ کا رہائشی ملزم منشیات پشاور سے مانسہرہ اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوا، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان کے وفادارہیں، مولانا فضل الرحمان
کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے، وزیراعظم
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر