Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

Now Reading:

بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ
رینجرز

بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کو پکڑنے کے لئے رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے وزارت قانون کے ساتھ ملکر صدارتی آرڈیننس تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو 6 ماہ سے 3 سال تک سزائیں اور 50 ہزار سے 5 لاکھ تک جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کیسز کے جلد فیصلے کے لیے خصوصی عدالتیں بنے گی اور یہ عدالتیں 3 ماہ سے 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

دوسری جانب وزارت توانائی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 سے 19 تک فیلڈ افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ وزارت توانائی نے ڈسکوز کو ہدایات جاری کردی ہیں، پورے ملک میں پندرہ سو سے زائد افسران تبدیل ہوں گے۔

حکام کے مطابق ایس ڈی او ایکسین سپریٹنڈنٹ انجینئرز کے تبادلے کریں گے، شام تک تمام ڈسکوز تیادلوں پر عمل درآمد کریں گی۔

حکام وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ تبادلوں سے کئی سالوں سے ایک جگہ پر تعیناتی افسران کو دیگر سرکلز میں بھیجا جائے گا۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کنڈا کلچر کی روک تھام کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے، مریم نواز
عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے امور پر اہم اجلاس
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر