Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کا بروقت ہونا اور نئے ڈیٹا پر ہونا ضروری ہے، جہانگیر ترین

Now Reading:

الیکشن کا بروقت ہونا اور نئے ڈیٹا پر ہونا ضروری ہے، جہانگیر ترین
جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کس حلقے سے انتخاب لڑیں گے؟ فیصلہ کر لیا

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ الیکشن کا بروقت ہونا اور نئے ڈیٹا پر ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام دوست اکٹھے جدوجہد کے ساتھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے باتیں نہایت اہم ہیں، یہ باتیں ہونی چاہئیے تھی، یہ پاکستان کی ضرورت ہے اور یہ عملی گفتگو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک جماعت کے قائد ہیں اور انکا واپس آنا خوش آئیند ہے، نواز شریف کو صورتحال کا سامنا کرنا چاہئیے، نوازشریف کے آنے سے انکی پارٹی کو فائدہ ہوگا، کسی کو بھی باہر نہیں رہنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری شخصیت بی ٹیم کی نہیں ہے، ہم نے پاکستان کی بہتری کو دیکھنا ہے، اس وقت پاکستان کی بہتری کیلئے فوری الیکشن کی ضرورت ہے، الیکشن کا برقت ہونا اور نئے ڈیٹا پر ہونا ضروری ہے، پانچ سال کیلئے ایک حکومت آنی چاہئیے کو معاشی طور پر بڑے فیصلے کرے، فریش عوامی مینڈنٹ سے جو بھی حکومت میں آئے گا وہ ملک کے لئے بہتر فیصلے کرے گا۔

Advertisement

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ہم تحریک انصاف کی اوریجنل سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تحریک انصاف کسی اور جانب چلی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 بلاول بھٹوکی استعمال کی گئی زبان کی مذمت کرتےہیں، بیرسٹرگوہر
شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان آبائی علاقے میں سپردخاک
اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور
‘کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم انکی پگڑیوں کی فٹبال بنائینگے‘
اپوزیشن رونا دھونا چھوڑے اور عوامی مسائل پر بات کرے، بلاول بھٹو
مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر