Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستونگ میں دھماکا؛ جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی

Now Reading:

مستونگ میں دھماکا؛ جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی
حافظ حمد اللہ

مستونگ میں دھماکا؛ جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر حافظ حمداللہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ چوتو کے مقام پر گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دھماکا جے یو آئی کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔

قریبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں حافظ حمد اللہ کا ساتھی اور گن مین بھی زخمی ہوگیا ہے جبکہ زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں تاہم دھماکہ خیز مواد سڑک کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

Advertisement

ریسکیو ذراٸع نے بتایا کہ حافظ حمد اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ ساتھیوں کے ہمراہ منگوچر جارہے تھے، جائے وقوعہ مستونگ سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی مستونگ نے بتایا کہ دھماکے میں حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے، جن کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے کہا کہ خودکش دھماکے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، سی ٹی ڈی تحقیقات کررہی ہے۔

رپورٹ طلب

وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ واقعے کے زخمیوں کو امدادی کارروائیوں میں مدد کریں۔

Advertisement

نگران وزیر داخلہ کی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ حافظ حمد اللہ سمیت واقعے کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے، دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اسلم غوری کی مذمت

جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے حافظ حمداللہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  حافظ حمداللہ اور انکے ساتھیوں کی حالت بہتر ہے، حافظ حمداللہ و دیگر زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس افسوسناک واقعے کی انکوائری کرکے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے، باجوڑ کے بعد یہ واقعہ سیکورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے جے یوآئی کو عوام سے رابطے سے روکا نہیں جاسکتا۔

علاقے کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت

Advertisement

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے علاقے کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی اور حافظ حمد اللہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بھی مستونگ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ واقعہ افسوس ناک ہے، دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور بحالی امن کے لئے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

مولانا عبدالغفورحیدری کی مذمت

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے۔ جمعیت علماء اسلام کی قیادت وکارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مستونگ میں مجھ پر بھی حملہ ہوا، ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں تو ریاست بھی ہماری حفاظت کرے۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پر امن سیاسی جہدوجہد کی ہے، حکومت واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر