Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کی پوری امت مسلمہ کو میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

Now Reading:

صدر مملکت کی پوری امت مسلمہ کو میلادالنبیﷺ کی مبارکباد
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاول 1445ھ/2023ء کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے، آپؐ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی، حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، آپؐ  کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت ومحبت کی مجسم  تصویر ہے، آپؐ کی تعلیمات  ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں، آپؐ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا  تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات، اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپؐ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے، یہاں اسلام کے علاوہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم اس تنوع کی قدر کریں اور اپنے ہم وطنوں کے درمیان افہام و تفہیم اور اتحاد ویگانگت کے فروغ کیلئے تندہی سے کام کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کے مدینہ منورہ میں اسلامی ریاست کے قیام کے بعد دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ معاہدے اور اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق کو ہم سب پاکستانیوں کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ پاکستان کے اتحاد واتفاق کو نقصان پہنچانے والی قوتیں کبھی کامیاب نہ ہو پائیں، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذہبی طبقات خود کو محفوظ اور مامون محسوس کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئیے ہم نبی اکرم ﷺ کی زندگی وسیرت اور اس میں موجود تعلیمات پر غور کریں، بحیثیت قوم یہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کو  قائم کریں اور  ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ہر فرد کی عزت اور حقوق محفوظ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نبی اکرم ﷺ کی ولادت کے مبارک دن پر ہر پاکستانی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی قوم اور پوری دنیا کیلئے اللہ تعالیٰ سے رحمتوں کے خواست گار ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ  کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور حضور نبی اکرمﷺ کی تعلیمات ایک انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کے قیام کے عمل میں ہماری راہیں روشن کرتی رہیں۔ آمین!

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بسوں سے متعلق بڑا اعلان
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا
بیٹے نے شر پسندوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، والد شہید سب انسپکٹر عدنان قریشی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر