Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
مونس الٰہی

منی لانڈرنگ کا مقدمہ؛ مونس الہی کےانٹرپول ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب

ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر سپیشل جج سینٹرل لاہور نے چودھری پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الٰہی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے سمن کی عدم تعمیل کی رپورٹ پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کے سپین میں پتہ پر سمن کی تعمیل کرائی لیکن مونس الٰہی وہاں نہیں تھے، مونس الٰہی کے خلاف سمن کی رپورٹ برطانوی ایمبیسی کو بھی بھیجی گئی لیکن وہ سماعت سے پہلے واپس نہیں آئی۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ اب برطانوی ایمبیسی سے رپورٹ آئی ہے کہ سمن وصول کرنے کے لیے کوئی نہیں تھا، سمن کو دروازے سے واپس دھکیل دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے وارنٹ گرفتاری کرنے کی استدعا کی ہے، عدالت کے پاس یقین کرنے کے لیے مواد موجود ہے کہ ملزم مفرور ہے اور سمن کی پابندی نہیں کرے گا، عدالت تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عدالت نے 1 لاکھ کے مچلکوں کے عوض مونس الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جبکہ کیس کی اگلی تاریخ 11 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر مذہبی امور حج آپریشن کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچ گئے
ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن دوسرے مرحلے میں داخل
حکمران 9 مئی کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں، شبلی فراز
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر