Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا منصوبہ تیار

Now Reading:

غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا منصوبہ تیار
افغان

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کے کمشنرکو خط بھی لکھ دیا ہے۔

جاری کردہ خط کے مطابق سندھ میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں،غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا میں افغانی بنگالی چائنیز و دیگر شامل ہیں۔

خط میں پہلے مرحلے میں افغانیوں کو چمن بارڈر تک پہنچا نے کے منصوبے پر ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

 خط کے متن میں کہا گیا کہ تارکین وطن کی واپسی کے لیے اخراجات کا تعین کیا جائے،چمن بارڈر تک بس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں، تارکین وطن کی واپسی کے لئے چمن بارڈر تک بسوں کے اخراجات کا تعین کیا جائے، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے لئے پیش آنے والے اخراجات کے بجٹ کا اندازہ لگایا جائے اور دوسرے ممکنہ اخراجات کا بھی تعین کیا جائے۔

محکمہ شماریات کے مطابق کراچی میں ایک لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن افغانی مقیم ہیں۔

Advertisement

پاک افغان طورخم بارڈر پر تارکین وطن افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پاک افغان طورخم بارڈر پر تارکین وطن افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز جمعہ کے دن طورخم بارڈر پر 110 افغان خاندان وطن واپس ہوئی۔

طورخم بارڈر ذرائع کے مطابق کسٹم کلیئرنس کے بعد ایک سو دس خاندان 30 ٹرکوں پر مشتمل افغانستان داخل ہوگئے، غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی انخلا، وطن واپسی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ذرائع طورخم بارڈرکے مطابق 13 اکتوبر تک 900 افغانی جو پاکستان میں مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے وطن واپس جاچکے ہیں، طورخم بارڈر پرغیر قانونی مقیم افغانی جو قانونی اسناد نہیں رکھتے ہیں انکو تزکرہ پر وطن جانے کی اجازت ہیں۔

طورخم بارڈر ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم نادرا امیگریشن پوائنٹ پر آئے روز رش بڑھتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز جمعہ کے دن طورخم بارڈر پر 110 افغان خاندان وطن واپس ہوئی۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے امور پر اہم اجلاس
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر