Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس وقت ملک میں کسی نئے تجربے کی گنجائش نہیں، احسن اقبال

Now Reading:

اس وقت ملک میں کسی نئے تجربے کی گنجائش نہیں، احسن اقبال
احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کسی نئے تجربے کی گنجائش نہیں۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس وقت پاکستان کے سینیئر ترین شخصیت ہیں، 2013 میں جب نواز شریف نے ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی تھی تو اس وقت سے زیادہ معاشی حالات خراب تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی، سی پیک شروع ہو گیا تھا اور انوسٹمنٹ پاکستان آنے لگی تھی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت ایک بدترین سازش کے ذریعے نواز شریف کا نااہل کیا گیا، نواز شریف کو پاناما کیس کے اندر جب کچھ نہیں نکلا تو اقامہ کے نام لے کر نا اہل کر دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کے بدترین طوفان میں ہیں، آئی ایم ایف کا معاہدہ پاکستان کے غریب عوام کے مفاد میں نہیں، گزشتہ حکومت نے آنکھیں بند کر کے دستخط کیے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ لاڈلہ اس قوم کے لیے جا نسخہ لکھ کر گیا تھا آج عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، جیسے 2013 کے بعد پاکستان مہنگائی کی چکی سے دور ہوا تھا، ویسے پاکستان کو 2024 اور 25 میں عوام کو مہنگائی کی چکی سے نکالیں گے، 2024 سے ایک نیا سفر شروع ہو گا اور پاکستان کے نوجوان کو ترقی کے مواقع ملیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس نواز شریف کی صورت میں ایسی قیادت موجود ہے جس نے مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ چین، روس، یورپی یونین کے ساتھ ماضی میں نواز شریف نے بہترین تعلقات قائم کیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کا سب س بڑا چیلنج ہے کہ ہم نے تین سالوں میں 70ارب سے زیادہ قرضے ادا کرنے ہیں، ہمارے پاس نئے تجربہ کرنے کا وقت موجود نہیں ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی ترسیلات کے ذریعے اور اپنے وسائل کو ترقی دے کر اور اس لائیبٹی کس پورا کرے اور پاکستان کو ہمیشہ کے لیے بیرونی امداد ست نجات دلائی جائے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام اور بیانیہ تقریر نہیں عمل کا بیانیہ ہے، نواز شریف ایک ٹیسٹیڈ لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کا مرکز بنایا تھا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے لیے بہترین پالیسیوں کو متعارف کروایا، نواز شریف نے 1990 میں جو پالیسیوں کو متعارف کروایا ان پر عمل کر کے انڈیا اور دیگر ممالک ترقی پذیر ہو گئی، پاکستان میں اس پالیسی پر عمل درآمد کرنے سے نواز شریف کو روک دیا گیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر