Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریاں شروع، کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئیگی، حارث نواز

Now Reading:

اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریاں شروع، کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئیگی، حارث نواز
حارث نواز

اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریاں شروع، کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئیگی، حارث نواز

نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں ہیں اور اب کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئیگی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملیر جیل کا دورہ کیا ہے، اچھا انتظام ہے، میں نے افغان قیدیوں کو بھی دیکھا، اب افغان والوں کو ون ونڈو آپریشن سے بلوچستان سے بھیج دیں گے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جیل میں اچھا انتظام ہو گا، کراچی میں نو گو ایریا نہیں ہے، ہم نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنی ہے، ہم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیں گے، جو رجسٹرڈ ہیں وہ رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، غیر قانونی طور پر آئے ہوئے جو ہیں وہ کرائم میں ملوث ہیں، جس ایس ایچ او کے ایریا میں بار بار کارروائیاں ہو رہی ہیں ان کو ہٹائیں گے، کچے میں بہت وارداتیں ہو گئی ہیں، وہاں پر لوگ سرنڈر کر رہے ہیں، کسی کو قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

’پاکستان میں غیرقانونی مقیم افراد کو نکالیں گے‘

گزشتہ روز نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے ڈی آئی جی ویسٹ کراچی کے دفتر کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے وزیر داخلہ کو زونل پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجر کے بارے میں بتایا۔

Advertisement

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس ایریا میں بہت قبضہ مافیا ہے، زمینوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ریونیو ریکارڈ کو شکایت پر چیک کریں گےاس کے بعد دیکھیں گے اس پر قبضہ کس کا ہے، اس پر ہماری ایک ٹیم ہوگی۔ جس میں پولیس ، رینجرز اور ریونیو کے شامل ہوں گے۔

نگران وزیر داخلہ حارث نوازنے کہا کہ جن کو پکڑیں گے ان سے دیکھیں گے کہ ان کے پاس کارڈ ہے، جو بھی افغانی رجسٹرڈ ہیں۔ ان کے لیے علیحدہ پالیسی ہوگی۔ اسٹریٹ کرائم کے لیے اقدامات کیے ہیں، ایک شخص لڑکیوں کو تنگ کررہا تھا۔ اس کے خلاف بھی کارروائی ہوئی۔ اسٹریٹ کرائم پر فرق پڑ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنے حلقہ بندیاں فائنل کی ہیں۔ ہم نے بھر پور تیاری کی ہے، ہمارے آپریشن جاری رہیں گے۔  ڈی جی رینجرزاور ایم ڈی واٹر بورڈ نے فیصلہ کیا ہے۔ ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔ میں کل ایم ڈی واٹر بورڈ کے پاس جاؤں گا۔ چند روزکی پریشانی ہے۔  جو بھی غیر قانونی پکڑا جائے گا، اس کو چمن بارڈرز سے کراس کرا دیں گے۔ بسوں کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو براستہ بلوچستان چمن بارڈرسے روانہ کریں گے۔

بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے کہا کہ میری نظر میں پاکستانی ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے تھا، اب جب ٹیم بھارت میں موجود ہے تو ٹیم کی سیکیورٹی بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ زمینوں پر قبضے کرنے والا چاہے کتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو ایکشن کریں گے، ہر حال میں حکومت کی رٹ قائم کرنا ہمارا مقصد ہے، جان بوجھ کر پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے، عوام  اور سوسائٹی کو ساتھ دینا پڑے گا جلد سب ٹھیک ہو جائے گا۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کی تیاری
سعودیہ سے اعلیٰ سطح کے روابط سے معیشت میں بہتری آئے گی، وزیر اعظم
وزیراعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت
سندھ کے سرکاری گوداموں سے 4 ہزار ٹن گندم چوری ہونے کا انکشاف
موجودہ سیاسی صورتحال کا حل کیا ہے؟ رہنماؤں نے بتادیا
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر