Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان باشندوں کی واپسی؛ 5 بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

افغان باشندوں کی واپسی؛ 5 بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ
ایف آئی اے

افغان باشندوں کی واپسی؛ 5 بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: افغان باشندوں کی واپسی کے معاملے پر ملک بھر کی 5 بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رہائش کا ثبوت نہ رکھنے والے غیرملکیوں کو جیل بھیجا جائے گا، امیگریشن حکام جیل سے ہی انہیں ڈی پورٹ کرنے کے اقدامات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس اور بارڈر ایریا پولیس غیر قانونی افغان باشندے کو سرحد پار کروا کے آئے گی، تمام گرفتار افغان باشندوں کو ہیومن رائٹس قوانین کے تحت سرحد پار بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس کا غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز جاری ہے جس کے نتیجے میں 1126 افراد کو حراست لیا گیا جن میں سے 503 افراد کے پاس کسی قسم کے بھی کاغذات نہ نکلے۔

وفاقی پولیس نے 503 افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement

3 اکتوبر 2023 کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم نومبر 2023 سے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور جبری ملک بدری کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ دس اکتوبر 2023 سے پاکستان افغانستان بارڈر پر نقل و حرکت کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے ذریعے ہوگی جبکہ یکم نومبر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر ممکن ہوگی دیگر تمام قسم کی دستاویزات سرحد پار سفر کیلئے غیر موثر اور غیر قانونی ہوں گی۔

یکم نومبر 2023 کے بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کو رہائش فراہم کرنے یا سہولیات فراہم کرنے والے کسی بھی پاکستانی شہری یا کمپنی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بعدازاں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو رضا کارانہ طور پر یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ یکم نومبرکے بعد غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکی افراد کو ہم نے یکم نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے، اگر وہ رضاکارانہ طور پر یکم نومبر تک اپنے اپنے ممالک میں واپس نہیں جاتے تو ریاست کے جتنے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے وہ اس ڈیڈ لائن کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے ایسے افراد کو ڈی پورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ان غیر ملکیوں میں بہت بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے جو پاکستان کے طول و عرض میں مقیم ہیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 13 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں اور مزید 8 لاکھ 80 ہزار کو قانونی حیثیت حاصل ہے، تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں 17 لاکھ افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 25 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر