Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک بی آر آئی کے تحت پاکستان اور چین کے مابین بہترین شراکت داری قرار

Now Reading:

سی پیک بی آر آئی کے تحت پاکستان اور چین کے مابین بہترین شراکت داری قرار
پاکستان اور چین

سی پیک بی آر آئی کے تحت پاکستان اور چین کے مابین بہترین شراکت داری قرار

بیجنگ: چینی اسکالرز اور محقیقین نے سی پیک کو بی آر آئی کے تحت پاکستان اور چین کے مابین بہترین شراکت داری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے سی پیک پر منعقدہ راؤنڈ ٹیبل اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے پاکستان کے علاقائی روابط اور پائیدار ترقی کے فروغ کے ویژن کا اظہار کیا۔

اجلاس میں گزشتہ دس برس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

نگران وزیرِ اعظم نے سی پیک کے پاک چین دیرینہ دوستی اور اسٹریٹیجک شراکت داری میں کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے۔

اجلاس میں انوار الحق کاکڑ نے کامیابیوں، حاصل شدہ اسباق اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک کو خوشحالی، روزگار، روابط اور گرین ڈیویلپمنٹ پر مشتمل راہداری میں بدلنے پر اتفاق کیا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر چینی اسکالرز اور محقیقین نے سی پیک کو بی آر آئی کے تحت پاکستان اور چین کے مابین بہترین شراکت داری قرار دیا۔

نگران وزیر اعظم نے پاکستان کے خصوصی سرمایہ کاری زونز میں سرمایہ کاری کی گہری دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔

راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں چینی اسکالرز، تعلیمی اداروں و تھنک ٹینکس کے محقیقین نے شرکت کی۔

نگران وزیراعظم کی گفتگو

اجلاس سے قبل نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے تھنک ٹینک اور اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر موقع پر ثابت قدم رہی۔

انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک بلوچستان کےعوام کی ترقی اور خوشحالی کا مینار ہے، منصوبوں سے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع ملیں گے، سی پیک نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنایا، سی پیک دونوں ممالک کے بڑھتے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی علامت ہے۔

Advertisement

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک نے پسماندہ طبقے کی سماجی، اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی۔ چین اور پاکستان کیلئے گوادر کو علاقائی روابط کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ سی پیک کی بدولت گزشتہ 10سال میں پاکستان کا منظرنامہ تبدیل ہوا، کسی کو چین سے گہرے تعلقات متاثر نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کیلئے چین سے تعلقات سے زیادہ کوئی رشتہ اہم نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر