Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی معاشی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، کامران ٹیسوری

Now Reading:

آرمی چیف کی معاشی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، کامران ٹیسوری
کامران خان ٹیسوری

پیپلزپارٹی بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند نکلی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی معاشی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو عوام ووٹ کے ذریعے مسترد کریں، نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو فوری سزا ملنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں غیرقانونی افغان ملوث تھے، بدنام پاکستان ہوا، نو مئی واقعے کے ایک ہفتے کے اندر چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو جانی چاہیے تھی، نو مئی میں ملوث افراد کو سرعام سزا ہونی چاہئے تھی، ٹرائل کی بھی ضرورت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات نے دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی کی، نو مئی کو پاکستان کے محافظ اداروں کو بھی نہیں بخشا گیا، سرحدوں کی محافظ مسلح افواج پر حملے کئے گئے،نو مئی کے واقعات کھلی دہشتگردی تھی، اصولی طور پر نو مئی کے ملزمان کو اسی روز سزا ہونی چاہیے تھی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوازشریف نے مجھ سے ملاقات میں پاکستان کے استحکام کی بات کی،میں نے نوازشریف کو پاکستان کے بارے میں بہت فکرمند پایا،نوازشریف لندن میں رہ کر بھی دکھی نظر آتے تھے، دعا ہے نوازشریف پاکستان میں مثبت کردار ادا کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے چند روز پہلے بھی بات ہوئی ہے، تین بار کے منتخب وزیراعظم کی بات کا مکمل احترام ہونا چاہئے۔

 ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو فوری طور پر پاکستان سے نکالنا چاہیے، پاکستان سے غیرقانونیوں کو باہر نکالنے میں جنرل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے ڈالر قابو میں آیا، آرمی چیف کی پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر