Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،خالد مقبول صدیقی

Now Reading:

کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،خالد مقبول صدیقی
خالد مقبول صدیقی

رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کا لیاقت آباد ٹاؤن کا دورہ جہاں انہوں نے لیاقت آباد کے کامیاب جلسے پر ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی، لیاقت آباد میں کارکنان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کارکنان ہی ایم کیو ایم پاکستان کا واحد اثاثہ ہیں، ایم کیو ایم کی صفوں میں اتحاد شہری سندھ کی بقاء کا ضامن ہے، کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، جس طرح 2018 میں کراچی پر غیر مقامی مسلط کئے گئے اب نہیں ہونے دیں گے، سیاسی انجینئرنگ اپنے انجام کو پہنچی، کارکنان کراچی سے پورے پاکستان کو چلانے کی تیاری کریں۔

ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا

عام انتخابات سے قبل عوامی رابطے بہتر کے لیے ایم کیو ایم متحرک ہوگئی ہے اور ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Advertisement

ایم کیو ایم برنس روڈ ٹاؤن کی جانب سے 4 نومبر کو محمد بن قاسم روڈ نزد فریسکو چوک پر کارنر میٹنگ کی جائے گی، کارنر میٹنگ سے کنوینر ایم کیو ایم ،سینئر ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی خطاب کریں گے۔

عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں یکم اکتوبر سے ٹاؤنز کی سطح پر جلسے بھی کیے جا رہے ہیں، ایم کیو ایم تین بڑے ٹاؤنز میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر چکی ہے، ایم کیو ایم نے شہر کے تمام ٹاؤنز میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، حالیہ دنوں متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان کے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے رابطے جاری ہیں، مختلف برادریوں اور جماعتوں کے رہنما و کارکنان جلد ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے۔

عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ

عام انتخابات سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جلد بیٹھک لگے گی، ایم کیو ایم کا وفد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں عام انتخابات کی تاریخ سمیت مختلف امور پر مشاورت ہوگی۔

Advertisement

اس کے علاوہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے قائد کے مابین عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہوگی۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے حالیہ دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر