Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں،ایئر چیف

Now Reading:

قوم کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں،ایئر چیف

قوم کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں،ایئر چیف

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قوم کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے میانوالی ایئر بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دشمنان وطن کو جہنم واصل کرکے دراندازی کی بہیمانہ کوشش کو بروقت ناکام بنانے پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری  کو سراہا۔

چیف آف دی ایئر سٹاف نے بیس پر اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے  وطن پر جان نچھاور کرنے کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی اور بیس اہلکاروں کی حوصلے آفزائی بھی کی۔

ایئر چیف نے دہشتگرد تنظیموں و انتہاء پسند عناصر کو ناکام بنانے کے لیئے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بھرپور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا، سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کا اعادہ کیا اور پاک فوج کی ضرار کمپنی اور سول قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل جوائنٹ آپریشنز ٹیم سے بھی اظہار تشکر کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ الموجودہ دفاعی صورتحال ہماری جانب سے غیر متزلزل چوکسی اور  بے مثال عزم کی متقاضی ہے، قوم کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیئے پر عزم ہیں، پاک فضائیہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ تمام اہلکاروں سے یکجہتی اور اس امر کی یقین دہانی کرانے کے لیئے واضح پیغام ہے، پاک فضائیہ کے اہلکار ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنے فرض پر ثابت قدم ہیں، دورہ پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور لگن کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر