Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

Now Reading:

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ
ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روان ہفتے پاکستان ڈنمارک، سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ باہمی سیاسی مشاورت کے دور منعقد کیے گئے جس کے دوران ان ممالک کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سمیت متعدد کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے تاکہ وہاں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائی جا سکے، ہم سمجھتے ہیں کہ امن صرف بات چیت سے ممکن ہے، ایک بچے کے لیے غزہ دنیا میں خطرناک ترین جگہ ہے، وہاں چھ ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے جو کہ غزہ کی آبادی کا 40 فیصد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے بین القوامی یوم اطفال منایا گیا، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلح افواج کی تعیناتی بچوں کے ایک شدید صدمہ ہے، نگران وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کا یکم دسمبر کو دورہ کریں گے، وہ کلائمٹ چینج پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، ہم طویل عرصے سے ریاستی پشت پناہی میں تخریب کاری و دہشت گردی کے عالمی بھارتی نیٹ ورک کی بات کر رہے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ دسمبر میں عالمی تارکین وطن کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں یورپی یونین، عالمی ادارہ برائے ہجرت اور متعدد ادارے شریک ہوں گے، تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان نے برکس فورم میں شرکت کی باضابطہ درخواست کی ہے، ہم نے جوہانس پرگ افریقہ میں برکس کی فعالیت کو دیکھتے ہوئے درخواست کی، امید کرتے ہیں کہ کثیر الجہت کے فروغ کے تناطر میں برکس پاکستان کی درخواست پر پیش رفت کرے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر مہاجرین کے معاملے کو دیکھنے کا مینڈیٹ رکھتا ہے، ایوان صدر سے تجدید شدہ پریس ریلیز پاکستان کے فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات کرتی ہے، پاکستان او آئی سی کا رکن ہے، اس حوالے سے پاکستان نے غزہ کے تنازعے میں او آئی سی کے واضح موقف اختیارکرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی قانون سازوں کا خط اور یورپی یونین کی رپورٹ دیکھی، جمہوریت قانون کی بالا دستی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، ہم امپورٹڈ لیکس پر ردعمل نہیں دیتے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بھی دہشت گردی و تخریب کاری میں ملوث ہے، ہمیں اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں، ہر ملک میں اپنی مدت سے طویل عرصہ غیر قانونی قیام کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی امیگریشن اور قوانین کے مطابق جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، غزہ اسرائیلی قبضے میں ہے، پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات نہیں ہیں، اس لیے ہمارے غزہ میں حکام و شہری موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل بھوشن یادیو کا کیس پاکستانی قوانین کے تحت جاری ہے اس حوالے سے بیرونی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر