Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات؛باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات؛باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات میں محسن نقوی نے 6ویں مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلوی ہائی کمشنر اور عوام کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور مارک ٹیلر کے دستخط والی کرکٹ بال پیش کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، زراعت، لائیوسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبو ں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ محسن نقوی مستعد اور متحرک وزیر اعلیٰ ہیں، میڈیا پر دن رات کام کرتے نظر آتے ہیں، محسن نقوی کو پارکس کا وزٹ کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، محسن نقوی بہت محنت کررہے ہیں، لاہور چڑیاگھر، سفاری پارک اور باغات کی اپ گریڈیشن خوش آئند ہے، لاہور چڑیاگھر، سفاری پارک اور باغات کی اپ گریڈیشن خوش آئند ہے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔

Advertisement

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے لاہور چڑیا گھر کے لئے کنگروز دینے کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں، شہریوں کے لئے ماسک لازم قراردیا گیا ہے، دوست ملکوں کے تعاون سے سموگ سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کررہے ہیں، بہتر ماحول اور تفریح کے لئے پارکس کوعالمی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں، زراعت، لائیوسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ اورٹیکنالوجی میں آسٹریلیا کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

 

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر