Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل سے متعلق پاکستان کا وہی مؤقف ہے جو قائداعظم کا تھا، طاہر اشرفی

Now Reading:

اسرائیل سے متعلق پاکستان کا وہی مؤقف ہے جو قائداعظم کا تھا، طاہر اشرفی
علامہ طاہر اشرفی

مسئلہ فلسطین پر حکومت کا وہی مؤقف ہے جو قائد اعظم کا تھا، طاہراشرفی

وزير اعظم کا نمائندہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کا وہی مؤقف ہے جو قائداعظم کا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزير اعظم کا نمائندہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ علامہ طاہر اشرفی نے فلسطین كانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا موضوع پوری دنیا کا موضوع ہے، غزہ صرف مسلمانوں کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، غزہ کے لوگوں کو اپنی ہی زمین سے نکالنے کا پلان بن چکا ہے، ہمیں قانون میں رہ کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو پاکستان میں عورتوں کے حقوق پر درد ہوتا ہے آج وہ غزہ کی بچیوں کی شہادت پر خوشیوں کا اظہار کر رہے ہیں، کیا صرف یہودی انسان ہیں فلسطینی انسان نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جال بچھایا گیا کہ ایک نیا انقلاب کا نعرہ لگایا جائے طاقتور مسلم ملکوں میں ایسا ماحول بنایا جائے کہ کوئی بات نہ کر سکے، آج ترکی پاکستان مصر بھی غزہ کی آزادی کی بات کر رہا ہے، آج ایک آواز آرہی ہے غزہ آزاد ہوگا اور ہم شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے ملک کے حالات بھی خراب کیے جا رہے ہیں، امریکہ کا چھوڑا گیا اسلحہ ہمارے ملک کے مختلف دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہوتا ہے، القدس کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے اور ہوگا، فلسطین کا ایک ایک انچ ہمارا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جو قانون اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں وہ کہتے ہیں اپنی زمین گھر اور مقدس مقامات چھوڑو اور ویرانے میں شفٹ ہوجاؤ، ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں پاکستان کی ریاست اور عوام کا ایک فیصلہ ہے، جو فیصلہ فلسطین کا ہے وہ ہمارا فیصلہ ہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کا وہی مؤقف ہے جو قائداعظم کا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ کسی گروہ کا نہیں امت کا ہے،12 تاریخ کو وزیراعظم سعودی عرب میں کانفرنس پر جائیں گے اور اپنا مؤقف بیان کریں گے، پاکستان سب ممالک سے زیادہ فلسطین حکام سے رابطہ میں ہے، ہمیں امت بن کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، فلسطین کے لیے جہاں بھی پر امن احتجاج ہو وہاں شریک ہوں، شیعہ و سنی فلسطین کے معاملہ پر سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واحد پاکستان ہے جس کے سپاہ سالار نے فلسطین کے سفیر سے ملاقات کی، انڈیا سے سوشل میڈیا پر چیز نشر ہوتی ہے اور ہمارے نوجوان اس کا شکار بنتے ہیں، میں اپنے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے لیے جانیں قربان کیں، اللہ سے مدد مانگ رہےہیں اور اللہ کی مدد آرہی ہے اور آئے گی بھی سہی، اللہ مدد کرتا ہے تو پتہ نہیں چلتا کہ کہاں سے ابابیل پیدا ہو جاتے ہیں۔

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر