Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی استحکام کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے، سردار تنویر الیاس 

Now Reading:

معاشی استحکام کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے، سردار تنویر الیاس 
سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی مستحکم کرنے اور ٹریک  پر لانے کے لئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم  متعلق بہترین پالیسی دی تھی، تعلیم پالیسی میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر میراتھن کا انعقاد کرانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت ابتر ہے، الیکشن کے دن قریب آرہے ہیں اور سیاسی  درجہ حرارت بڑھے گا، استحکام پاکستان پارٹی بہترین انداز میں منظم ہے اور بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی، الیکشن کی آخری رات تک کچھ ہو سکتا ہے، انشاءاللہ استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کو لیڈ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مستحکم کرنے اور ٹریک پر لانے کے لئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے، بنگلہ دیش کی گارمنٹس ایکسپورٹ 46 بلین سے اوپر گئی جبکہ پاکستان کی ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، منافع خوری ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے سخت ایکشن ناگزیر ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہمارے ملک میں عام لوگوں کے لئے مشکلات کھڑی کی جاتی ہیں تو انوسٹرز کا کیا ہوگا، آزاد کشمیر میں دو ایئر پورٹ 38 سال پہلے فعال تھے لیکن ہماری حکومت سے پہلے  بند ہو چکے تھے، ہمارے دو دوست ممالک کے سربراہ آزاد کشمیر میں لینڈ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے اپنے ایئرپورٹ ایک طویل عرصہ کے بعد اپریشنل کرنے کے لئے اقدمات اٹھائے، بین الاقوامی سطح کی پانچ سے زائد ٹیورازم کمپنیاں آزاد کشمیر درجن سے زائد آؤٹ لٹ کھولنا چاہتے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر بینک میں کرپشن کی انتہا ہے، بینک کے لئے اڑھائی ارب کے خرید کیے جانے والے سافوئیر کی قیمت 20 کروڑ بھی نہیں، آزاد جموں کشمیر بینک میں 120 سے زائد  تقرریاں خلاف قانون تھی جو کہ قابل گرفت ہیں، آزاد کشمیر کے اندر موجودہ حکومت آٹا مل مالکان کو مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر