Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، مقبول باقر

Now Reading:

بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، مقبول باقر
مقبول باقر

بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، مقبول باقر

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر واک میں شرکت کی جس کا انعقاد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمینٹ نے سی ویو پر نشان پاکستان کے پاس کیا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ بچے ہمارا معمار اور ملک کا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے سندھ حکومت  بھرپور اقدامات کرتی آرہی ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کو ایک صحت مند ماحول کے ساتھ ساتھ تحفظ فراہم کرنا ہے، ایک بہتر اور صحت مند ماحول میں پرورش پاکرہی وہ  ایک اچھا انسان بن سکتے ہیں۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ آج حکومت سندھ کے محکمہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سی ویو پر ایک آگاہی واک منعقد کی گئی جس کا مقصد بچوں کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ان کے روشن مستقبل اور تحفظ کے حوالے سے سندھ حکومت پُرعزم ہے، بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے پوری سوسائٹی کو مل کر اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، سندھ حکومت کی کاوشوں سے بچوں کی فوری مدد کے لیے سندھ چائلڈ پروٹیکشن ہیلپ لائن 1121 متعارف کرائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے 30 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں، ہمیں گزشتہ پانچ سالوں سے اب تک 129750 کالز موصول ہو چکی ہیں، سندھ کے ہر ضلع میں بچوں کے تحفظ کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے، کراچی میں ایک شیلٹر ہوم کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جہاں 300 بے سہارا بچوں کی رہائش کی گنجائش ہے، سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی 5497 بچوں کے کیسز کو احسن طریقے سے حل کر چکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی ایکٹ 2021 اور چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 کے نفاذ سے بچوں کے لیے قانونی تحفط کو یقینی بنایا جا چکا ہے، گمشدہ بچوں کو دوبارہ ان کے خاندانوں سے ملایا گیا ہے، 200 کم عمر بچوں کی شادیاں رکوائی گئی ہیں، پولیس کی بروقت کارروائیوں سے 235 مغوی بچوں کو بازیاب کرایا گیا، بچوں کے ساتھہ بدسلوکی اور تشدد کے 883 واقعات کا تدارک کر کے متاثرہ بچوں کو ضروری مدد اور دیکھ بھال فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے نہ صرف 1472 بچوں کوگداگری سے بچایا بلکہ انہیں بہتر زندگی گزارنے کے مواقع بھی فراہم کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ واک میں منسٹر ہلتھ ڈاکٹر سعد خالد، سیکریٹری سوشل ویلفیئر ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 20 نومبر کو یونیورسل چلڈرنز ڈے یا بچوں کا عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے یہ دن چودہ نومبر 1954 کو تجویز کیا تھا تاکہ دنیا کے تمام ممالک اس دن کو بچوں کی فلاح بہبود کے طور پر مشترکہ منائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر