
پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی، دونوں لاڈلے ہیں، انہوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کس منہ سے عوام سے ووٹ لیں گے؟ سرکاری دفاتر سیاسی کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے، لاہور میں بھی یہی ہو رہا ہے، پولیس اور انتظامیہ ان کیلئے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ اب تبدیل نہیں ہوسکتی، شیڈول کے بعد انتخابی ماحول بنے گا، بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، پارٹی چھوڑنے والے سب واپس آجائیں گے، ووٹ پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کو نہ چھوڑیں، چیف الیکشن کمشنر ہمیں ہمارا حق دیں اور جلسے کرنے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل ہی آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی، ہمارا کپتان بھی تگڑا ہے، جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ابھی ملاقات نہیں ہوئی، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ٹکٹ ہمارا ہی ہوگا، ہماری انتخابی مہم کو نہیں روک سکتے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News